سیلز ٹیکس وینڈر کے طور پر رجسٹر کروائیں (Register as a sales tax vendor)
ہر وہ شخص جو ٹیکس کے قابل ٹھوس نجی املاک یا قابلِ ٹیکس خدمات فروخت کرتا ہے (خواہ آپ اپنے گھر سے فروخت کر رہے ہوں، وہ عارضی فراہم کنندہ ہوں، یا سال میں صرف ایک مرتبہ فروخت کرتے ہوں) انہیں کاروبار شروع کرنے سے پہلے لازماً نیویارک بزنس ایکسپریس کے ذریعے ٹیکس کے محکمے میں اندراج کروانا چاہیئے۔ اگر آپ کو یقینی طور پر معلوم نہ ہو کہ کیا آپ کو سیلز ٹیکس کے مقاصد کے لئے اندراج کروانا چاہیئے، تو ٹیکس بلیٹنز ملاحظہ کریں کیا مجھے سیلز ٹیکس کے لئے رجسٹر کروانے کی ضرورت ہے؟ (o I Need to Register for Sales Tax?) (TB-ST-175) اور اپنے گھر سے سیلز (Sales from Your Home) (TB-ST-807)۔
قابلِ ٹیکس املاک یا خدمات کے مخصوص فروخت کنندگان ایک مفروضے کا شکار رہتے ہیں کہ وہ سیلز ٹیکس کے ایسے فراہم کنندہ ہیں جن کو رجسٹر کروانا اور ریاستی اور مقامی سیلز ٹیکس جمع کرنا درکار ہے۔ مزید معلومات کے لئے سیلز ٹیکس وینڈر کی تعریف پر لاگو ہونے والا مفروضہ (Presumption applicable to definition of sales tax vendor) دیکھیں۔
اگر آپ کو سیلز ٹیکس جمع کرنے کے لئے لازمی طور پر رجسٹر کروانا ہو اور اس بارے میں معلومات درکار ہوں کہ کیسے رجسٹر کروانا چاہیئے، تو ٹیکس بلیٹن نیویارک ریاست کے سیلز ٹیکس کے لئے کیسے رجسٹر کیا جائے (How to Register for New York State Sales Tax) (TB-ST-360)ملاحظہ کریں۔
آپ کو کیا درکار ہو گا
- NY.gov کا بزنس اکاؤنٹ
(اگر آپ کے پاس NY.gov کا انفرادی اکاؤنٹ موجود ہے، تو پھر بھی آپ کو NY.gov کا ایک بزنس اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہو گی تاکہ نیویارک بزنس ایکسپریس تک رسائی حاصل کر سکیں۔) - درخواست کی چیک لسٹ (application checklist)
- فارم DTF-17.1، کاروباری رابطہ اور ذمہ دار شخص کا سوال نامہ (Business Contact and Responsible Person Questionnaire)
- سیلز ٹیکس سرٹیفکیٹ برائے اتھارٹی کی درخواست کے لئے ہدایات (instructions for the application for a sales tax Certificate of Authority)
مفید تجاویز
- اپنا صارفی نام اور پاس ورڈ محفوظ کر لیں۔
- اگر آپ اپنا صارفی نام بھول چکے ہیں، تو اپنے صارفی نام پر مشتمل ایک ای میل وصول کرنے کے لئے لاگ ان سکرین پر موجود ذاتی-مدد کا لنک استعمال کریں (اگر آپ کی ای میل متعدد صارفی ناموں پر مشتمل ہو، تو پہلے والے کا انتخاب کریں)۔
- اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول گئے ہوں، تو ذاتی-مدد کا لنک استعمال کریں۔
- اپنے NY.gov کے بزنس اکاؤنٹ میں دیگر خدمات کا اضافہ کریں۔ آپ کو محکمہ ٹیکس بزنس کی آن لائن خدمات کا ایک اکاؤنٹ درکار ہو گا تاکہ اپنے سیلز ٹیکس کے گوشوارے آن لائن جمع کروائیں۔ اگلی مرتبہ جب آپ اپنے NY.gov کے بزنس اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں، تو آپ مندرجہ ذیل خدمات کے لئے سائن اپ کر سکتے ہیں کا سیکشن ملاحظہ کریں۔
نیویارک ریاست کے ساتھ کاروبار کرنے کے لئے آپ کو جو اضافی خدمات درکار ہوں انہیں شامل کرنا آسان ہے، جن میں ٹیکس کی آن لائن خدمات اور لیبر کی آن لائن خدمات شامل ہیں۔ - اپنے تصدیقی صفحے کو ہمیشہ پرنٹ کریں۔ کارروائی کے آخر میں آپ کو ایک تصدیقی صفحہ ملے گا۔ اس کو پرنٹ کر لیں اور اپنے ریکارڈز کے ساتھ رکھیں۔
- اپنی درخواست کی حیثیت کے بارے میں ای میلز پر نظر رکھیں۔ آپ کے ساتھ رابطہ کرنے کے لئے ہم وہ ای میل استعمال کریں گے جو آپ نے اپنے NY.gov کے بزنس اکاؤنٹ کے لئے فراہم کی ہو گی:
- جب آپ اپنی درخواست جمع کروا دیں، اس کے بعد،
- جب آپ کی درخواست پر توجہ دینے کی ضرورت ہو، یا
- جب آپ کی درخواست منظور ہو چکی ہو۔
آپ کی درخواست کے حوالے سے ای میلز اس پتے سے ارسال کی جائیں گی noreply.businessexpress@custhelp.com.