Skip to main content

اقساط پر مبنی ادائیگی کا معاہدہ (IPA)

اگر آپ اپنے مکمل ٹیکس بلز کی ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں، تو آپ اقساط پر مبنی ادائیگی کے معاہدے (IPA) کے اہل ہو سکتے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت، اب اپنے غیر اداشدہ ٹیکس بیلنس کے عوض ماہانہ ادائیگیاں کریں گے۔

IPA کی درخواست کرنے کا سب سے تیز اور آسان ترین طریقہ آپ کے آن لائن سروسزاکاؤنٹ کے ذریعے ہے۔ اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے، آپ $20,000 یا اس سے کم بیلنس کے لیے، اور 36 یا اس سے کم شیڈول کردہ ماہانہ ادائیگیوں کے ساتھ IPA کی درخواست کر سکتے ہیں۔

براہِ کرم نوٹ کریں، آپ کے IPA کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کے غیر ادا شدہ بیلنس پر جرمانے اور سود میں اضافہ جاری رہے گا۔ اگر آپ اپنے مکمل ٹیکس بیلنس کی ادائیگی میں کامیابنہیں ہوتے، یا اپنے IPA کی شرائط کی تعمیل نہیں کرتے، تو ہم آپ کے خلاف وصولی کی کارروائیکر سکتے ہیں۔

نیویارک اسٹیٹ ٹیکس ڈپارٹمنٹ اور IRS ٹیکس عائد کرنے والے دو علیحدہ محکمےہیں۔ IRS فیڈرل انکم ٹیکس کا انتظام و انصرام کرتا ہے، اور آپ کو فیڈرل انکم ٹیکس کے معاملات سے متعلقہ مسائل کے لیے لازمی طور پر براہِ راست ان سے رابطہ کرنا چاہیئے۔ IRS کو واجب الادا کسی بھی قسم کے بیلنس کی ادائیگی کرنے کے لیے، براہِ کرم:

  • آپ www.irs.govپر ان کی ویب سائٹ پر جائیں، یا
  • 1-800-829-1040 پر انہیں براہ راست کال کریں۔
Updated: