اپنے IPA سے متعلقہ معلومات حاصل کریں
معلومات حاصل کرنے اور ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ اپنے اقساط پر مبنی ادائیگی کے معاہدے (IPA) سے متعلق مواصلت کرنے کا بہترین طریقہ:
- آن لائن سروس اکاؤنٹ کھولنا (اگر آپ کے پاس پہلے موجود نہیں ہے)،
- اپنے اکاؤنٹ کا باقاعدگی سے جائزہ لینا، اور
- بلز اور متعلقہ نوٹسز اور دیگر اطلاعات دونوں کے لیے الیکٹرانک مواصلت کی درخواست دینا ہے۔
اپنے معاہدے کی شرائط و ضوابط کا فہم حاصل کریں
جب آپ اپنے IPA کا آغاز کرتے ہیں، تو اس امر کو یقینی بنانے کے لیے آپ مخصوص شرائط و ضوابط کو پورا کرنے کے لیے متفق ہوتے ہیں کہ آپ کا IPA فعال اور اچھی ساکھ کا حامل رہے۔ ہم اپنے جاری کردہ ہر IPA معاہدے کے ساتھ اپنی شرائط و ضوابط شامل کرتے ہیں اور اکثر انہیں فون پر شیئر کرتے ہیں۔
آپ کی شرائط و ضوابط
آپ نے بیان دیا ہے کہ آپ اپنی موجودہ مالیاتی صورت حال کے باعث اپنے نیویارک اسٹیٹ ٹیکسز کی مکمل ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں، اور آپ نے اقساط پر مبنی ادائیگی کے معاہدے (IPA) کے لیے درخواست کی ہے۔ آپ کو درج ذیل شرائط کی لازماً تعمیل کرنا ہو گی:
- تمام ریٹرنز مقررہ تاریخ تک فائل کریں۔
- تمام ٹیکس واجبات کی ادائیگی مقررہ تاریخ تک کریں۔
- IPA کی ادائیگیاں بروقت کریں۔ ہم آپ کے بقیہ واجبات پر آپ کے اسٹیٹ اور فیڈرل ریفنڈز کا اطلاق کر سکتے ہیں؛ تاہم، پھر بھی آپ کو اپنی شیڈول کردہ ماہانہ ادائیگیاں لازماً کرنا ہوں گی۔
- اگر درخواست کی جائے، تو اپنی مالیاتی صورت حال کی اپ ڈیٹ فراہم کریں۔
اگر آپ درج بالا شرائط میں سے کسی کو بھی پورا کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو ہم وجوہات کی تفصیل پر مشتمل 30 دن کے پیشگی نوٹس کے بعد آپ کا IPA ختم کر سکتے ہیں یا اس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ اگر کسی بھی وقت کمشنر سمجھتا ہے کہ اس واجب الادا رقم کی وصولی خطرے سے دوچار ہے، تو ہم نوٹس کے بغیر آپ کا IPA ختم کر سکتے ہیں۔
اگر ہم آپ کا IPA ختم کرتے ہیں، تو ہم آپ کے خلاف وصولی کی کارروائی کا دوبارہ سے آغاز کر سکتے ہیں، جس میں شامل ہے:
- ٹیکس وارنٹ فائل کرنا
- آپ کی اجرت یا دیگر آمدنی کو منجمدکرنا
- آپ کے اثاثہ جات پر لیوی عائد کرنا اور انہیں منجمد کرنا
- آپ کے ڈرائیونگ لائسنس کی معطلی کی سفارش کرنا (کُل واجب الادا بیلنس لازماً $10,000 سے زیادہ ہونا چاہیئے؛ مخصوص مستثنیات کا اطلاق ہو سکتا ہے)
- بلز کا اجراء کرنا اور کسی کاروباری ادارے کے ذمہ دار افراد کے خلاف وصولی سے متعلقہ کارراوائیاں کرنا
- نفاذ سے متعلقہ دیگر مناسب کارروائیاں کرنا
IPA کی ادائیگیاں کریں
پہلی ادائیگی
جب آپ کی پہلی ادائیگی واجب الادا ہو گی تو ہم آپ کو مطلع کریں گے۔ آپ موصول کریں گے:
- اقساط پر مبنی ادائیگی کے معاہدے کا بلنگ نوٹس جو آپ کو بتائے گا کہ آپ اپنی ماہانہ ادائیگی آن لائن یا ڈاک کے ذریعے کریں؛ یا
- آپ کے اقساط پر مبنی ادائیگی کے معاہدے کے لیے خودکار ادائیگیوں کی کٹوتی کی تصدیق، جو یہ تصدیق کرے گی کہ ہم خودکار طور پر آپ کی ادائیگی کی رقم آپ کے بینک اکاؤنٹ سے نکلوا لیں گے اور آپ کی شیڈول کردہ پہلی ماہانہ رقم نکلوانے کی تاریخ کی وضاحت کرے گی۔
اگر آپ اپنی ادائیگی ڈاک کے ذریعے بھیج رہے ہیں، تو اپنے چیک یا منی آرڈز میں اپنا مکمل IPA ID نمبر شامل کریں۔ ہم آپ کی ادائیگی آپ کی ڈاک کی مہر کی تاریخ کے مطابق کریڈٹ کریں گے۔
اگر آپ کو تصدیق موصول ہوتی ہے کہ ہم خودکار طور پر آپ کے بینک اکاؤنٹ سے ادائیگیوں کی رقم نکلوانے کا آغاز کریں گے، تو آپ کو آن لائن یا ڈاک کے ذریعے ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے؛ بس اس امر کو یقینی بنانے کے لیے اپنے بینک اکاؤنٹ کی نگرانی کریں کہ رقم کامیابی سے نکلوا لی گئی ہے۔ براہِ کرم نوٹ کریں، آپ کے بینک اکاؤنٹ میں رقم نکلوانے کی ٹرانزیکشن کو ملاحظہ کرنے کے لیے کئی دن لگ سکتے ہیں۔
ادائیگیاں خودکار طور پر نکلوانا
اگر آپ کے IPA کی ادائیگیوں کو آپ کے بینک اکاؤنٹ سے نکلوانے کے لیے خودکار طور پر سیٹ اپ کر دیا جاتا ہے۔ تو ہو سکتا ہے کہ ہمارے خودکار طور پر رقم نکلوانے کی آپ کی درخواست پر عمل کاری انجام دینے تک آپ کو اپنی ادائیگیاں آن لائن یا ڈاک کے ذریعے انجام دینے کی ضرورت ہو۔ جب ہماری جانب سے آپ کی درخواست پر عمل کاری مکمل ہو جائے، تو ہم آپ کو آپ کے اقساط پر مبنی ادائیگی کے معاہدے کے لیے خودکار ادائیگی کی کٹوتیوں کی تصدیق بھیجیں گے، جو یہ تصدیق کرے گی کہ ہم خودکار طور پر آپ کی ادائیگی کی رقم آپ کے بینک اکاؤنٹ سے نکلوا لیں گے اور اس پر آپ کی شیڈول کردہ پہلی ماہانہ رقم نکلوانے کی تاریخ بھی درج ہو گی۔
اس وقت تک، اگر آپ کی کوئی ادائیگی واجب الادا ہوئی، تو ہم آپ کو اقساط پر مبنی ادائیگی کے معاہدے کا بلنگ نوٹس بھیجیں گے جو آپ کو بتائے گا کہآپ اپنی ماہانہ ادائیگی آن لائن یا ڈاک کے ذریعے کریں۔ اگر آپ اپنی ادائیگی ڈاک کے ذریعے بھیج رہے ہیں، تو اپنے چیک یا منی آرڈر میں اپنا مکمل IPA ID نمبر شامل کریں۔ ہم آپ کی ادائیگی آپ کی ڈاک کی مہر کی تاریخ کے مطابق کریڈٹ کریں گے۔
اگر آپ کی شیڈول کردہ ادائیگی کی مقررہ تاریخ ہفتے، اتوار یا قانونی تعطیل پر ہوتی ہے، تو ہم اگلے کاروباری دن پر آپ کی ادائیگی کی رقم نکلوانے کی کوشش کریں گے۔
اگر آپ کی شیڈول کردہ ماہانہ ادائیگی کے لیے ناکافی فنڈز دستیاب ہوئے، تو ہم 2 کاروباری دنوں کے اندر خودکار طور پر آپ کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کی دوسری کوشش کریں گے۔
اگر آپ کو بینک اکاؤنٹ کی معلومات یا اپنے IPA کے لیے رقم نکلوانے کی تاریخ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، تواپنے IPA میں تبدیلیاں کریںکو ملاحظہ کریں۔
تاخیری یا چھوٹ جانے والی ادائیگیاں
ہم تاخیری فیس عائد نہیں کرتے، لیکن ہم آپ کو نوٹس بھیج سکتے ہیں، اگر:
- آپ مقررہ تاریخ کے بعد ادائیگی کرتے ہیں
- آپ اپنی شیڈول کردہ ماہانہ ادائیگی نہیں کرتے
- آپ کا بینک آپ کی جانب سے ادائیگی نہیں کرتا
اپنے IPA کی نادہندگی سے بچنے کے لیے، آپ کو اپنی باقاعدہ ماہانہ ادائیگی کے علاوہ اپنی ادائیگی کی اگلی مقررہ تاریخ تک اپنی چھوٹ جانے والی ادائیگی لازماً کرنا ہو گی۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے اپنے بینک اکاؤنٹ کی نگرانی کریں کہ آپ کی ادائیگیوں پر کامیابی سے عمل کاری انجام دے دی گئی ہے۔
اگر آپ اپنی ادائیگی ڈاک کے ذریعے بھیج رہے ہیں، تو ہم آپ کی ادائیگی آپ کی ڈاک کی مہر کی تاریخ کے مطابق کریڈٹ کریں گے۔
اگر آپ اپنے IPA کے نادہندہ بن جاتے ہیں، تو ہم وصولی کی کارروائی کا آغاز کر سکتے ہیں۔
اضافی ادائیگیاں
اگر آپ کر سکتے ہیں، تو ہم آپ کی شیڈول کردہ ماہانہ ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ ادائیگیاں کرنے کے سلسلے میں آپ کو ترغیب دیتے ہیں۔ آپ:
- اپنے معاہدے کی مدت مختصر کر سکتے ہیں،
- اپنے ذمے واجب الادا جرمانے اور سود کی رقم میں کمی کر سکتے ہیں، اور
- ممکنہ طور پر اپنی حتمی ادائیگی کی رقم کم کر سکتے ہیں۔
اضافی ادائیگیوں کا اطلاق آپ کے IPA کے کُل بیلنس پر ہو گا اور یہ آپ کی اگلی ماہانہ ادائیگی میں شمار نہیں ہوتیں۔
اپنے اکاؤنٹ کا باقاعدگی سے جائزہ لیں
بلنگ نوٹسز
اگر آپ کا کوئی بقیہ بیلنس ہے، تو ہمیں آپ کے پاس فعال IPA ہونے کے باوجود بھی آپ کو اس کے متعلق خط بھیجنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اگر آپ کو کوئی بل موصول ہوتا ہے، تو پہلے اس امر کی تصدیق کریں کہ آیا جائزہ پہلے ہی آپ کے IPA میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اپنے معاہدے کی تفصیلات ملاحظہ کرنے کے لیے، آپ:
- اپنےآن لائن سروسز اکاؤنٹ میں لاگ ان کر سکتے ہیں اوراقساط پر مبنی ادائیگی کا معاہدہمنتخب کر سکتے ہیں، یا
- یا اپنے بل پر موجود جائزہ نمبر (جو Lکے ساتھ شروع ہوتا ہے) کو اپنی اصلی IPA دستاویزات میں موجود اپنے واجبات کی زمرہ جاتی فہرست سے مماثل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کا جائزہ پہلے ہی آپ کے IPA میں شامل کر دیا گیا ہے، تو کسی بھی مزید کارروائی کی ضرورت نہیں ہے؛ اپنے IPA کی شیڈول کردہ ماہانہ ادائیگیاں کرنا جاری رکھیں۔ اگر آپ کا جائزہ آپ کے IPA میں شامل نہیں کیا گیا ہے، تو نئے بلز ذیل میں ملاحظہ کریں۔
نئے بلز
یہ اہم ہے کہ آپ اپنے اکاؤنٹ کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔ اگر آپ کو کوئی نیا بل موصول ہوتا ہے، تو یہ خودکار طور پر آپ کے موجودہ IPA میں درج نہیں ہوتا، اور آپ اسے اپنے موجودہ IPA میں شامل نہیں کر سکتے۔
آپ کو لازماً:
- نئے بل کی مکمل ادائیگی کرنا ہو گی اور اپنے موجودہ IPA کو جاری رکھنا ہو گا، یا
- اپنے موجودہ IPA پر موجود بقیہ بیلنس کی ادائیگی کرنا ہو گی اور نئے بل کے لیے نئے IPA کی درخواست کرنا ہو گی۔
اگر آپ نئے بل کی مکمل ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں یا اپنے موجودہ IPA کو مکمل کر لیتے ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ ہم اسے شامل کرنے کے لیے نئے IPA سے متعلق گفت و شنید کرنے کے قابل ہو سکیں۔ تاہم، ہم:
- ایک ٹیکس وارنٹ فائل کرنے کا مطالبہ کر سکتے ہیں، اور
- آپ کی ماہانہ ادائیگی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو نئے IPA سے متعلق گفت و شنید کرنے کی ضرورت ہے، تو باقاعدہ کاروباری اوقات میں ہمارے نمائندے سے بات کرنے کے لیے ہمیں 518-457-5772 پر کال کریں۔
آپ کے اسٹیٹ اور فیڈرل فنڈز کی تلافیاں
ہم آپ کے IPA میں موجود ہونے کے دوران آپ کے ذمے واجب الادا کسی بھی قسم کے اسٹیٹ یا فیڈرل فنڈز کی کٹوتی کر سکتے ہیں۔ اگر ہم کسی ریفنڈ کی کٹوتی کرتے ہیں، تو ہم آپ کو نوٹس بھیجیں گے۔
ریفنڈ کی کٹوتیاں آپ کی ان شیڈول کردہ ماہانہ ادائیگیوں کا متبادل نہیں ہیں، جو ہر مہینے آپ کے IPA بیلنس کی مکمل ادائیگی کرنے تک واجب الادا رہتی ہیں۔
اپنے غیر ادا شدہ بیلنس میں اپنے ریفنڈ کا اطلاق کرنے سے:
- آپ کا واجب الادا بیلنس کم ہو سکتا ہے،
- آپ کے معاہدے کی مدت مختصر ہو سکتی ہے،
- آپ کی حتمی ادائیگی کی رقم کم ہو سکتی ہے، یا
- آپ کے بیلس کی مکمل ادائیگی کی جا سکتی ہے۔
اگر کسی ریفنڈ کی کٹوتی یا شیڈول کردہ ماہانہ IPA کی ادائیگی زائد ادائیگی کا سبب بنتی ہے، تو ہم (تقریباً 60 دنوں کے اندر) آپ کو زائد ادائیگی کی رقم خودکار طور پر ریفنڈ کر دیں گے، بشرطیکہ آپ پر کوئی ایسا واجب الادا قرض نہ ہو جس پر ہم اس رقم کا اطلاق کر سکتے ہیں۔ اگر ہم کسی زائد ادائیگی کا اطلاق دیگر بقیہ قرض پر کرتے ہیں، تو ہم، تحریری طور پر، آپ کو مطلع کریں گے۔
آپ کے غیر ادا شدہ بیلنس پر جرمانہ اور سود
آپ کے IPA کی مدت کے لیے، آپ غیر ادا شدہ بیلنس پر جرمانے اور سود میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہم جرمانے اور سود کی کل واجب الادا رقم کا حساب موجودہ ریٹس کے مطابق کرتے ہیں اور آپ کے دوبارہ ادائیگی کے شیڈول میں یہ رقم شامل کرتے ہیں۔
ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اپنی شیڈول کردہ ماہانہ ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ اپنے غیر ادا شدہ بیلنس کے لیے بھی ادائیگیاں کریں، کیونکہ اس سے آپ کے ذمے واجب الادا جرمانے اور سود کی کُل رقم میں کمی ہو جائے گی۔
آپ کا بقیہ بیلنس
آپ اپنا بیلنس چیک کر سکتے ہیں:
- آن لائن اپنے آن لائن سروسزاکاؤنٹ میں، یا
- 518-457-5772 پر فون کے ذریعے۔ (اپنی ٹیکس دہندہ ID اور جائزہ نمبر کو اپنے پاس موجود رکھیں۔)
براہِ کرم اپنے اکاؤنٹ میں ادائیگیاں پوسٹ کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دیں۔