Skip to main content

قسطوں میں ادائیگی کے معاہدے (installment payment agreement, IPA) کی درخواست

اہم بات: آپ بل کے بغیر IPA کی درخواست نہیں کر سکتے۔

بلز (اور ہماری جانب سے بھیجے جانے والے کوئی بھی نوٹسز) ڈاک کی نسبت جلد دیکھنے کے لیے، ایک آن لائن سروسز اکاؤنٹ تخلیق کریں اور اپنے اکاؤنٹ سے متعلق ای میل انتباہات حاصل کرنے کے لیے سائن اپ ہوں۔

اگر گوشوارے پر ظاہر کردہ واجب الادا رقم کے لیے آپ ایک IPA کی درخواست کرنا چاہتے ہیں، تو دیکھیں If you recently filed a return showing an amount due (اگر آپ نے حال ہی میں ایسا گوشوارہ جمع کروایا ہے جو واجب الاداء رقم ظاہر کر رہا ہے)۔

مقررہ تاریخ تک مکمل ٹیکس بلز کی ادائیگی کرنا آپ کے حق میں بہتر ہے؛ آپ اضافی جرمانے اور interest (سود)، اور ممکنہ collection action (جمع کاری کی کارروائی) سے بچ سکتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ 60 دنوں کے اندر اپنا مکمل بیلنس ادا نہیں کر سکتے، تو آپ قسطوں میں ادائیگی کے معاہدے (IPA) کی درخواست کر سکتے ہیں۔

مراعات میں شامل ہے:

  • آپ کے بینک اکاؤنٹ سے براہ راست خودکار طور پر رقم کی وصولی—لہذا آپ ادائیگی کبھی نہیں بھولیں گے
  • شیڈول کردہ ادائیگی کی تاریخ (ہر مہینے کی 5ویں یا 15ویں تاریخ) کا انتخاب
  • آپ کے معاہدے کے دورانیے میں مطابقت پذیری
  • واجب الادا جرمانے اور سود کو کم کرنے کے لیے اضافی ادائیگی کرنے کی صلاحیت

نوٹ فرمائیں: اگر آپ 60 دنوں کے اندر اپنے مکمل بیلنس کی ادائیگی نہیں کر سکتے، تو آپ کو IPA کی درخواست کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس کی بجائے آپ، request a one-time extension (ایک بار کی توسیعی درخواست) کی درخواست کریں۔

IPA کی درخواست کرنے کا طریقہ

IPA کی درخواست کرنے کا تیز ترین اور آسان ترین طریقہ اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ کے ذریعے درخواست کرنا ہے۔ آپ اپنی درخواست آن لائن کر سکتے ہیں اگر IPA:

  • $20,000 تک یا اس سے کم کے بیلنس کا ہو، اور
  • شیڈول کردہ 36 مہینوں سے زیادہ ادائیگی کا تقاضا نہ کیا گیا ہو۔

اپنی درخواست آن لائن کرنے کے لیے:

  1. اپنا بینک اکاؤنٹ اور روٹنگ نمبرز دستیاب رکھیں۔
  2. اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں (اگر آپ کا پہلے سے ایک اکاؤنٹ موجود نہیں ہے تو آپ کو ایک create an account (اکاؤنٹ تخلیق کرنے) کی ضرورت ہو گی)۔
  3. اپنے ≡ اکاؤنٹ کے خلاصے  کے ہوم پیج پر بالائی دائیں جانب کونے پر موجود مینو سے سروسز منتخب کریں۔
  4. ڈراپ ڈاؤن مینو سے ادائیگیاں، بلز اور نوٹسز اور پھر قسطوں میں ادائیگی کے معاہدے کا انتخاب کریں۔ 

IPA کی درخواست

نوٹ فرمائیں: اگر آپ کو $20,000 سے زائد بیلنس کے لیے IPA کی درخواست کرنے کی ضرورت ہو، یا جس کے لیے شیڈول کردہ 36 سے زیادہ ماہانہ ادائیگیوں کی ضرورت ہو، تو آپ کو اپنی درخواست فون کے ذریعے کرنے کی ضرورت ہو گی؛ ہمیں معمول کے کاروباری اوقات کے دوران 518-457-5434 پر کال کریں اور نمائندے سے بات کریں۔

ہم آپ کی درخواست کا کیسے جائزہ لیتے ہیں

ہم IPA کی اجازت دینے کے فیصلہ کی بنیاد درج ذیل کی نظرثانی پر رکھتے ہیں:

  • آپ کی ٹیکس ادائیگی کی ہسٹری،
  • گوشوارے دائر کرنے کی ہسٹری،
  • آپ کی موجودہ مالی حالت، اور
  • محکمے کے تمام تقاضوں پر آپ کی جانب سے پیروی۔

کچھ مخصوص حالات میں، ہمیں ایک IPA کی اجازت دینے کے لیے شرط کے طور پر tax warrant (ٹیکس وارنٹ) دائر کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اگر آپ ایک IPA کے لیے اہل نہیں ہو پاتے، تب بھی آپ کے پاس اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ کی وساطت سے —فیس کے لیے— کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کا اختیار موجود ہے۔

آپ کی منظوری کے بعد

ایک IPA کے لیے منظوری مل جانے کے بعد، کچھ terms and conditions (شرائط و ضوابط) ہوتے ہیں جن کی آپ کو لازماً تعمیل کرنا ہو گی۔ ان شرائط کی ناکامی کا نتیجہ جمع کاری کی کارروائی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

آپ پر:

  • ہر مہینے کی 5 یا 15 تاریخ کو اپنی ماہانہ IPA ادائیگیوں کا خودکار طور پر اپنے بینک اکاؤنٹ سے وصولی کے لیے شیڈول طے کرنا لازم ہے،
  • اپنے ٹیکس کے تمام گوشوارے وقت پر جمع کروانا لازم ہے، اور
  • اپنے تمام ٹیکس وقت پر ادا کرنا لازم ہے۔
    • اگر آپ اپنے ٹیکس بل وقت پر جمع نہیں کرواتے، تو آپ اپنی ادائیگی کے معاہدے کی تعمیل میں ناکام ہیں۔ ہم آپ کو نوٹس دیں گے، تاہم اگر آپ اپنا نیا بل جمع نہیں کرواتے، تو ہم:
      • ادائیگی کے معاہدے کے تحت جمع کاری کی کارروائی دوبارہ شروع کریں گے، یا
      • معاہدے میں ترمیم کریں گے یا اسے ختم کر دیں گے۔

براہ کرم نوٹ کریں، کہ جب تک آپ مکمل بیلنس واپس ادا نہیں کریں گے، ہم آپ کے ریاستی اور وفاقی ریفنڈز یا آپ کی ملکیت میں شامل دیگر رقوم ضبط رکھیں گے۔


اگر آپ کے حال ہی میں جمع کروائے گئے گوشوارے سے واجب الادا رقم ظاہر ہوتی ہو

اگر آپ کے ہمارے ساتھ کوئی دیگر کھلے بلز نہیں ہیں، تو ہم ایک IPA کا بندوبست نہیں کر سکتے تاوقتیکہ ایک بل تیار کیا جائے۔ بل کے موصول ہونے تک make payments (ادائیگیاں کرنا) جاری رکھیں۔

اگر آپ کا پہلے سے ہمارے ساتھ ایک کھلا بل موجود ہے، تو ہم آپ کے موجودہ بیلنس کے لیے ایک IPA کا بندوبست کرنے اور اس حالیہ گوشوارے میں واجب الادا رقم شامل کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں؛ ہمیں معمول کے کاروباری اوقات کے دوران 518-457-5434 پر کال کریں اور نمائندے سے بات کریں۔

یک وقتی توسیع کی درخواست

اگر آپ 60 دنوں کے اندر اپنے بیلنس کی مکمل ادائیگی کر سکتے ہیں، تو آپ کو ایک IPA کی درخواست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کی بجائے، اپنا بیلنس ادا کرنے کے لیے یک وقتی توسیع کی درخواست کریں۔

  1. اپنی ٹیکس دہندہ ID اور بل یا جائزاتی نمبر دستیاب رکھیں۔ (ہم آپ کو جو نوٹس بھیجتے ہیں، آپ اس کے بالائی دائیں جانب کونے پر موجود اپنا جائزاتی نمبر معلوم کر سکتے ہیں، یا اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ کے اکاؤںٹ کے خلاصے کے ہوم پیج پر اسے تلاش کر سکتے ہیں۔)
  2. ہمیں کسی بھی وقت 518-457-5434 پر کال کرہں اور خودکار ہدایات کی پیروی کریں۔

ادائیگئ رقوم کی تواریخ اور مقداروں کا تعین آپ پر منحصر ہے، تاہم آپ پر مقررہ وقت کے اندر اپنا مکمل بیلنس ادا کرنا لازم ہے تاکہ ممکنہ جمع کاری کی کارروائی سے گریز کیا جا سکے۔ ادائیگیاں کرنے کے طریقے کے بارے میں معلومات کے لیے Pay a bill or notice (بل یا نوٹس کی ادائیگی) دیکھیں۔

نوٹ فرمائیں: ادائیگیاں آپ کے اکاؤنٹ میں پوسٹ ہونے میں 10 دن لگ سکتے ہیں۔ آپ آن لائن اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں، یا فون کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ بیلنس چیک کر سکتے ہیں۔

Updated: