Skip to main content

انکم ٹیکس کی تخمینہ شدہ ادائیگی کریں


اگر آپ انکم ٹیکس کی تخمینہ شدہ ادائیگی کرنا چاہتے ہیں، تو آپ اپنی ادائیگی براہِ راست ہماری ویب سائٹ پر کر سکتے ہیں یا ٹیکس کی تیاری کا منظور شدہ سافٹ ویئر استعمال کر سکتے ہیں۔

اس صفحے سے کسی بل کی ادائیگی نہ کریں

اگر انکم ٹیکس ڈپارٹمںٹ نے آپ کو کوئی نوٹس بھیجا ہے اور آپ اس کی ادائیگی کرنا چاہتے ہیں تو بل یا نوٹس کی ادائیگی کریںملاحظہ کریں

نیویارک اسٹیٹ کی جانب سے منظور شدہ سافٹ ویئر کے ذریعے ادائیگی کریں

آپ نیویارک اسٹیٹ کی جانب سے منظور شدہ کمرشل سافٹ ویئر کا استعمال کر کے ٹیکس سال 2024 کے لیے ٹیکس کی تخمینہ شدہ ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔ ملاحظہ کریں آن لائن فائل کرنے کے لیے منظور شدہ کمرشل سافٹ ویئر: ذاتی انکم ٹیکس، یا اس امر کو ملاحظہ کرنے کہ لیے کہ آیا وہ ٹیکس کی تخمینہ شدہ ادائیگیوں کی پیشکش کرتے ہیں، اپنے سافٹ ویئر کا فراہم کنندہ چیک کریں۔

ہماری ویب سائٹ کے ذریعے انکم ٹیکس کی تخمینہ شدہ ادائیگی کریں

آپ اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے ترجیحی اکاؤنٹ سے یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے براہِ راست ادائیگی کر سکتے ہیں۔

نوٹ: فی الوقت فارمز IT-2658، غیر رہائشی انفرادی شراکت داران اور شیئر ہولڈرز کے لیے تخمینہ شدہ ٹیکس کی رپورٹ، یا CT-2658، کارپوریٹ شراکت داران کے لیے تخمینہ شدہ ٹیکس کی رپورٹ کا کوئی بھی آن لائن اختیار موجود نہیں ہے۔ ہدایات کے لیے چیک یا منی آرڈر کے ذریعے تخمینہ شدہ ٹیکس کی ادائیگی کریں ملاحظہ کریں۔

بینک یا بینکنگ سروسز فراہم کنندہ کے ساتھ اکاؤنٹ سے ادائیگی کریں (بلا معاوضہ)

بینک یا بینکنگ سروسز فراہم کنندہ کے ساتھ اپنے ترجیحی اکاؤنٹ سے براہِ راست ڈیبٹ کی اجازت دیں اور:

  • اپنے بینک اکاؤنٹ کی معلومات محفوظ کریں (اختیاری)،
  • نیویارک اسٹیٹ ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے فوری تصدیق موصول کریں، اور
  • پیشگی ادائیگیاں شیڈول کریں۔ نوٹ: اضافی ادائیگیاں شیڈول کرنے کے لیے، اپنے اکاؤنٹ کے خلاصے کے مرکزی صفحے پر واپس جائیں اور ادائیگی کریں کو دوبارہ منتخب کریں۔

آپ کی بینک اسٹیٹمنٹ آپ کی ادائیگی سے متعلقہ ہماری رسید کی نشاندہی کرے گی، جس میں مجاز رقم کے لیے NYS ٹیکس کی ادائیگی کا لائن آئٹم موجود ہو گا۔

کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کریں (2.20% سہولتی فیس)

کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کا ہمارا بہتر کردہ فیچر:

  • استعمال میں آسان ادائیگی کی اسکرینز فراہم کی جائیں،
  • عمل کاری کو تیز کیا جا سکے، اور
  • آپ کی ادائیگی کے تجربے کو آسان بنایا جا سکے۔

تیار ہیں؟

بس:

  1. اپنے انفرادی آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں (یا اسے تخلیق کریں) (اگر آپ کسی اسٹیٹ یا ٹرسٹ کے لیے تخمینہ شدہ ٹیکس کی ادائیگی کر رہے ہیں اور آپ کے پاس فیڈوشری اکاؤنٹ موجود ہے، تو اس کی بجائے اپنے فیڈوشری آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔)
  2. صفحے کے بالائی بائیں کونے میں موجود ≡ سروسز مینیو کا انتخاب کریں۔
  3.  ادائیگیاں، بلز اور نوٹسزمنتخب کریں، اس کے بعد توسیع کردہ مینیو سے ادائیگی کریں منتخب کریں۔

اضافی ادائیگیاں شیڈول کرنا چاہتے ہیں؟ اپنے اکاؤنٹ کے خلاصے کے مرکزی صفحے پر واپس جائیں اور ادائیگی کریں کو دوبارہ منتخب کریں۔

لاگ ان کریں   اکاؤنٹ تخلیق کریں

اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کی ادائیگی بروقت ہے، ٹیکس کی تخمینہ شدہ ادائیگی کی مقررہ تاریخیں ملاحظہ کریں۔


ادائیگی کے دیگر اختیارات

اگر آپ فارمز IT-2658، غیر رہائشی انفرادی شراکت داران اور شیئر ہولڈرز کے لیے تخمینہ شدہ ٹیکس کی رپورٹ، یا CT-2658، کارپوریٹ شراکت داران کے لیے تخمینہ شدہ ٹیکس کی رپورٹ—فائل کر رہے ہیں یا آپ برقی طور پر فارمز IT-2105، ٹیکس کی تخمینہ شدہ ادائیگی کا واؤچر،یا IT-2106، فوڈیشریز کے لیے ٹیکس کی تخمینہ شدہ ادائیگی کا واؤچرفائل کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں تو— چیک یا منی آرڈر کے ذریعے تخمینہ شدہ ٹیکس کی ادائیگی کریں ملاحظہ کریں۔

Updated: