Skip to main content

بل یا نوٹس کی ادائیگی کریں


مکمل ادائیگی نہیں کر سکتے؟ اقساط پر مبنی معاہدے (IPA) کی درخواست کریں۔

کاغذی بلز اور نوٹسز سے بیزار ہو گئے ہیں؟  ای میل انتباہات کے لیے سائن اپ کرتے وقتکاغذ استعمال کرنے کی کوفت سے نجات حاصل کریں اور بلز اور نوٹسز کی الیکٹرانک کاپیز موصول کریں۔
 


اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ کا استعمال کر کے ادائیگی کریں

اپنے بینک اکاؤنٹ سے براہِ راست طور پر بلا معاوضہ ادائیگی کریں، یا اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے فیس کے عوض ادائیگی کریں۔

ادائیگی کرنے کے لیے:

  1. اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں (یا اسے تخلیق کریں)
  2. سروسز مینیو منتخب کریں جو کہ آپ کے اکاؤنٹ کے خلاصے کے مرکزی صفحے کے بالائی بائیں کونے میں موجود ہے۔
  3.  ادائیگیاں، بلز اور نوٹسزمنتخب کریں، اس کے بعد توسیع کردہ مینیو سے ادائیگی کریں کا انتخاب کریں۔

آن لائن سروسز اکاؤنٹ آپ کو اوپن بلز پر اپنا موجودہ بیلنس ملاحظہ کرنے، ڈپارٹمنٹ کے نوٹسز کا جواب دینے، اپنے اکاؤنٹ کے خلاصے کا جائزہ لینے، اور ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پیغامات ملاحظہ کرنے کی استعداد فراہم کرتا ہے۔

Visa، MasterCard، Discover اور American Express قبول کیے جاتے ہیں۔ سہولتی فیس کے متعلق مزید جاننے اور ادائیگی کے کارڈ کا اعلامیہ پڑھنے کے لیے، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کی ادائیگی کی معلوماتملاحظہ کریں۔


فوری ادائیگی کی سہولت کا استعمال کر کے ادائیگی کریں (صرف افراد کے لیے)

بلز اور نوٹسز کی ادائیگی براہِ راست اپنے بینک اکاؤنٹ سے کریں—بلا معاوضہ!

آپ درج ذیل کے عوض ادائیگیاں کرنے کے لیے فوری ادائیگی کی سہولت کا استعمال کر سکتے ہیں:

  • جائزہ
  • آڈٹ کیس
  • وصولی کا کیس
  • آمدنی پر عمل درآمد
  • اقساط پر مبنی معاہدہ (IPA)

ادائیگی کرنے کے لیے، آپ کو ضرورت ہے:

  • اپنے بل یا نوٹس سے کیس نمبر، اور
  • کسی انکم ریٹرن سے گزشتہ چار سالوں میں سے ایک کے لیے درج ذیل معلومات:
    • سوشل سکیورٹی نمبر (اور اگر قابلِ اطلاق ہو تو شریکِ حیات)،
    • فائل کرنے کا اسٹیٹس،
    • ڈاک کا ZIP کوڈ، اور
    • پہلا اور آخری نام۔

فوری ادائیگی کی سہولت کا استعمال کر کے ادائیگی کریں


اوپن آڈٹ کیس کی ادائیگی کریں

اگر آپ کو آڈٹ کی تبدیلیوں کی اسٹیٹمنٹ یا فیلڈ آڈٹ ایڈجسٹمنٹ کی رضامندی پر مبنی خط موصول ہوتا ہے اور کوئی بیلنس واجب الادا ہے، تو آپ ہماری اوپن آڈٹ کیس کی ادائیگی کریں کی سہولت سے آن لائن ادائیگی کر سکتے ہیں۔ 

  1. اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں (یا اسے تخلیق کریں)۔
  2. سروسز مینیو منتخب کریں جو کہ آپ کے اکاؤنٹ کے خلاصے کے مرکزی صفحے کے بالائی بائیں کونے میں موجود ہے۔
  3. ادائیگیاں، بلز، اور نوٹسز منتخب کریں، اس کے بعد توسیع کردہ مینیو سے اوپن آڈٹ کیس کی ادائیگی کریں کا انتخاب کریں۔

اگر آپ اکاؤنٹ تخلیق نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، تو آپ فوری ادائیگی (صرف افراد کے لیے) کی سہولت سے آن لائن ادائیگی کر سکتے ہیں۔ آپ اس پتے پر چیک یا منی آرڈر کے ساتھ ڈاک کے ذریعے بھی ادائیگی کر سکتے ہیں، جس کا حوالہ آپ کے خط میں دیا گیا ہے۔
 


چیک یا منی آرڈر کے ذریعے ادائیگی کریں

اپنا چیک یا منی آرڈر درج ذیل کے لیے قابل ادئیگی بنائیں: کمشنر برائے ٹیکسیشن و مالیاتی امور۔ 

اپنے چیک یا منی آرڈر پر اپنے بل یا نوٹس سے دس اعداد پر مشتمل مکمل جائزہ یا کیس نمبر اور اپناٹیکس دہندہ ID نمبر تحریر کریں۔ 

اپنی ادائیگی ڈاک کے ذریعے درج ذیل پر بھیجیں:

NYS ASSESSMENT RECEIVABLES
PO BOX 4127
BINGHAMTON NY  13902-4127
Updated: