Skip to main content

محکمے کے کسی نوٹس پر احتجاج کرنا (Protest a department notice)

اگر آپ کو محکمہ ٹیکس (Tax Department) کی جانب سے کوئی نوٹس موصول ہو جس میں یہ بیان کیا گیا ہو کہ آپ کو احتجاج کا حق حاصل ہے، تو آپ مندرجہ ذیل طریقوں میں کسی ایک کے ساتھ نوٹس کو چیلنج کر سکتے ہیں:

  • ایک مصالحتی کانفرنس کے لئے درخواست جمع کروائیں، یا
  • ٹیکس اپیلز (Tax Appeals) کی سماعت کے لئے ایک عرضی جمع کروائیں۔

مصالحتی کانفرنس کی ایک درخواست کے طور پر ٹیکس دہندگان ابتدائی طور پر تمام احتجاجوں کے 98% سے زیادہ جمع کرواتے ہیں۔ ان احتجاجوں میں سے 90% سے زائد اس طریقۂ کار کے ذریعے حل ہو جاتے ہیں۔

آپ کو احتجاج یا اپیل کا حق حاصل نہیں ہو گا اگر آپ:

  • پر کسی گوشوارے میں کسی حساب کتاب کی یا کلرک کی غلطی کے نتیجے میں ٹیکس، منافع، یا جرمانے عائد ہوتے ہیں، آپ کے وفاقی گوشوارے میں IRS نے کوئی تبدیلی کی ہو، یا آپ نے اپنے گوشوارے پر واجب الادا جس ٹیکس کی رپورٹ کی ہو آپ اس کو بروقت ادا کرنے میں ناکام رہے ہوں، یا
  • آپ نے آڈٹ کی تبدیلیوں/ ترمیم کا کوئی بیان موصول پایا ہو؛ اضافی معلومات کے لئے اپنے نوٹس سے رجوع کریں۔

اگر آپ کو احتجاج یا اپیل کے حقوق حاصل نہیں ہیں، تو اپنے نوٹس کے تصفیے کے دیگر اختیارات کے لئے کسی بل یا اقدام سے غیر متفق ملاحظہ کریں۔

محکمہ ٹیکس میں کسی خودمختار بیورو کے ذریعے ایک مصالحتی کانفرنس کی درخواست کریں

بیورو برائے مصالحت اور ثالثی خدمات (Bureau of Conciliation and Mediation Services)(BCMS) کے ذریعے ایک مصالحتی کانفرنس کی درخواست کریں، جو محکمے میں ایک خود مختار بیورو ہے جو کمشنر کو براہ راست رپورٹ کرتا ہے۔ جب آپ اپنی درخواست دائر کرتے ہیں، تو آپ اپنی کانفرنس کے لیے مترجم طلب کر سکتے ہیں۔

ذیل میں مذکورہ ڈویژن برائے ٹیکس اپیلز کی سماعت کی نسبت ایک BCMS کانفرنس زیادہ بروقت اور کم خرچ ہے۔ یہ تنازعات کو سننے کا ایک غیر جانبدار فورم ہے۔ یہ صرف محکمے کے ان نوٹسز کو حل کر سکتے ہیں جن کو اپیل کے حقوق حاصل ہوں اور جہاں ٹیکس دہندہ یا نمائندے نے بروقت فارم CMS-1، مصالحتی کانفرنس کے لئے درخواست جمع کروایا ہو ۔ معلوم کریں کہ مصالحتی کانفرنس کی کارروائی کے دوران کس بات کی توقع کی جائے۔.

کانفرنس کی درخواست کریں

ٹیکس اپیلز کی سماعت کے لئے پٹیشن دائر کرنا

ٹیکس اپیلز کے ڈویژن کے پاس تحریری طور پر پٹیشن دائر کریں آپ کی پٹیشن میں لازماً یہ بیان ہو کہ آپ کس محکمے کے اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

سماعت کے بعد، ایک غیرجانبدار انتظامی قانون کا جج (impartial administrative law judge، ALJ) فیصلہ سنائے گا جس میں تنازعے کا تعین ہو گا ماسوائے کہ آپ یا محکمہ، ٹیکس اپیلز ٹریبونل (Tax Appeals Tribunal) کی جانب سے مزید ایک جائزے کی درخواست کریں۔ ٹریبونل سماعت کے ریکارڈ اور کسی اضافی زبانی یا تحریری دلائل کا جائزہ لے گا۔ پھر یہ:

  •  کے فیصلے کی توثیق، کالعدمی، یا تجدید جاری کرتا ہے؛ یا
  • مزید سماعت کے لئے معاملہ ALJ کے پاس واپس بھیج دیتا ہے۔

پٹیشن دائر کرنا

Updated: