ذاتی انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی آن لائن کریں
اگر ہم نے آپ کو کوئی بل بھیجا ہے، تو اس کی بجائے بل یا نوٹس کی ادائیگی کریں ملاحظہ کریں۔ اس صفحے سے کسی بل کی ادائیگی نہ کریں۔
اگر آپ انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی کرنا چاہتے ہیں، تو آپ اپنی ادائیگی براہِ راست ہماری ویب سائٹ پر انجام دے سکتے ہیں۔
ہماری ویب سائٹ کے ذریعے برقی طور پر کیسے ادائیگی کریں (صرف افراد)
آپ اپنے انفرادی آن لائن سروسز اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے ترجیحی بینک اکاؤنٹ سے یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے براہِ راست ادائیگی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو اپنے ذاتی انکم ٹیکس ریٹرن سے متعلقہ بل موصول ہوا ہے، جیسا کہ آپ کو موصول ہونے والی غیر رپورٹ کردہ بے روزگاری سے متعلقہ آمدنی کے عوض مجوزہ آڈٹ کی تبدیلیوں کا بیان (Form DTF-960-E)، تو اس کی بجائے بل یا نوٹس کی ادائیگی کریںکو استعمال کریں۔
بینک یا بینکنگ سروسز فراہم کنندہ کے ساتھ اکاؤنٹ سے ادائیگی کریں (بلا معاوضہ)
کسی بینک یا بینکنگ سروسز کے فراہم کنندہ کو اپنے ترجیحی اکاؤنٹ سے براہِ راست ڈیبٹ کی اجازت دیں اور:
- پیشگی ادائیگیاں شیڈول کریں،
- اپنے بینک اکاؤنٹ کی معلومات محفوظ کریں، اور
- نیویارک اسٹیٹ ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے فوری تصدیق موصول کریں۔
آپ کی بینک اسٹیٹمنٹ آپ کی ادائیگی سے متعلقہ ہماری رسید کی نشاندہی کرے گی، جس میں مجاز رقم کے لیے NYS ٹیکس کی ادائیگی کا لائن آئٹم موجود ہو گا۔
کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کریں (2.20% سہولتی فیس)
ہم نے اپنے کریڈٹ کارڈ کی خصوصیت اپ ڈپٹ کر دی ہے تاکہ:
- استعمال میں آسان ادائیگی کی اسکرینز فراہم کی جائیں،
- عمل کاری کو تیز کیا جا سکے، اور
- آپ کی ادائیگی کے تجربے کو آسان بنایا جا سکے۔
تیار ہیں؟
بس اپنے انفرادی آن لائن سروسز اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں، بالائی بائیں جانب کے مینیو سےادائیگیاں، بلز اور نوٹسز منتخب کریں اور اس کے بعد ڈراپ ڈاؤن سے ادائیگی کریں منتخب کریں۔ (اگر پہلے سے آپ کے پاس اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ کو ایک اکاؤنٹ تخلیق کرنے کی ضرورت ہو گی۔) ہم نے کارڈز سے متعلقہ سروسز فراہم کرنے کے لیے Wells Fargo کے ساتھ انتظامات کیے ہیں۔ Wells Fargo Visa، MasterCard، Discover اور American Express قبول کرتا ہے۔
برقی طور پر ادائیگی کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں؟
چیک یا منی آرڈر میں ڈاک کے ذریعے بھیجنے کی غرض سے فارم IT-201-V، انکم ٹیکس ریٹرنز کے لیے ادائیگی کا واؤچراستعمال کریں۔
اگر ہم نے آپ کو کوئی بل بھیجا ہے، تو اس کی بجائے بل یا نوٹس کی ادائیگی کریں ملاحظہ کریں۔ اس صفحے سے کسی بل کی ادائیگی نہ کریں۔