ادائیگی کرنے کے لیے
ادائیگیکےاختیارات
بل یا نوٹس کی ادائیگی کریں
اگر آپ کو کوئی بل یا نوٹس موصول ہوا ہے اور آپ کو ادائیگی کرنے کی ضرورت ہے، تو آپ کے پاس درج ذیل اختیارات ہیں: براہِ راست اپنے بینک اکاؤنٹ سے بلا معاوضہ یا فیس کے عوض کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ کا استعمال کریں۔
کیا آپ کے پاس آن لائن سروسز اکاؤنٹ نہیں ہے؟ براہِ راست اپنے بینک اکاؤنٹ سے فوری ادائیگی کا استعمال کر کے ادائیگی کریں۔
واجب الادا ذاتی انکم ٹیکس کی ادائیگی اپنے ریٹرن کے ساتھ کریں
اس امر سے قطع نظر کہ آپ ریٹرن کیسے فائل کرتے ہیں، انکم ٹیکس کی ادائیگی آن لائن سروسز کے ذریعے کریں۔ آپ مقررہ تاریخ سمیت کسی بھی دن تک کے لیے ادائیگی کر سکتے ہیں یا ادائیگی کو شیڈول کر سکتے ہیں۔
اگر آپ فائل کرنے کی غرض سے وقت کی توسیع کے لیے درخواست دیتے ہیں، تو آپ کو مقررہ تاریخ تک اپنی توسیعی ادائیگی کرنے کی ضرورت ہے۔
انکم ٹیکس کی تخمینہ شدہ ادائیگی کریں
آپ انفرادی یا فیڈوشری آن لائن سروسز اکاؤنٹ کے ساتھ انکم ٹیکس کی تخمینہ شدہ ادائیگی کر سکتے ہیں۔ براہِ راست اپنے بینک اکاؤنٹ سے، یا فیس کے عوض کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کریں۔
اگر آپ کو کسی شراکت داری کے لیے ٹیکس کی تخمینہ شدہ ادائیگی کرنے کی ضرورت ہے، تو شراکت داری کی معلومات ملاحظہ کریں۔
اوپن آڈٹ کیس کی ادائیگی کریں
آپ کو بل موصول ہونے سے قبل، آپ اپنے آن لائن سروسز اکاؤنٹ کے ذریعے اوپن آڈٹ کیس پر موجود بیلنس کے عوض ادائیگی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو کسی آڈٹ کیس کے لیے بل (جائزہ) موصول ہوتا ہے، تو اس آن لائن سروس کا استعمال نہ کریں۔ اس کی بجائے، بل یا نوٹس کی ادائیگی کریںملاحظہ کریں۔
تصفیہ اور جواباختیارات
اقساط پر مبنی معاہدے (IPA) کی درخواست کریں
اگر آپ اپنے ٹیکس بلز کی مکمل ادائیگی نہیں کر سکتے، تو IPA کی درخواست کریں۔ اگر آپ اہل ہوتے ہیں، تو آپ اپنے غیر ادا شدہ بیلنس کے عوض ماہانہ ادائیگیاں کریں گے۔
بل یا نوٹس سے غیر متفق ہوں
اگر آپ کسی نوٹس یا بل کے ساتھ غیر متفق ہوتے ہیں، تو آپ وضاحت اور دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ آن لائن جواب دے سکتے ہیں۔
قرض کے تصفیے سے متعلق جانیں
کیا آپ کا کوئی گزشتہ بل واجب الادا ہے؟ اپنے بیلنس کا تصفیہ کرنے کے طریقوں، گزشتہ واجب الادا بیلنسز کی وصولی کرنے کے لیے ہماری جانب سے کی جانے والی نفاذ سے متعلقہ کارروائیوں، اور ٹیکس دہندہ کے طور پر اپنے حقوق کے متعلق جانیں۔