Publication 130-D, ریاست نیو یارک ٹیکس آڈٹ – آپ کے حقوق و ذمہ داریاں
محکمہ برائے محصول و مالیات (Department of Taxation and Finance) اس بات کی تصدیق کے لیے آڈٹ کا عمل انجام دیتا ہے کہ ٹیکس دہندگان نے ٹیکس کی درست رقم ادا کی ہے۔ آڈٹ کے عمل کے دوران، آپ کو ٹیکنیشیئن کو وہ تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے جو آپ کے ریٹرن پر بتائی گئی معلومات کی تصدیق کے لیے ضروری ہیں۔ آڈٹ کیے جانے والے ریٹرن کی قسم پر منحصر ہے کہ، اس میں آپ کی آمدنی، رسیدوں، اخراجات، کریڈٹس، اور دیگر کاروباری ریکارڈز کا جائزہ شامل ہو سکتا ہے۔
- پیشہ ورانہ آڈٹ کے معیارات (Professional audit standards)
- قانون تحدیدات (Statute of limitations)
- اخفاء اور رازداری (Privacy and confidentiality)
- نمائندگی (Representation)
- آڈیو ریکارڈنگ (Audio recording)
- ڈیسک آڈٹ (The desk audit)
- آڈٹ کے نتائج (Audit findings)
- اگر آپ متفق ہوں (If you agree)
- اگر آپ غیر متفق ہیں (If you disagree)
- جرمانے اور سود (Penalties and interest)
- ٹیکس کی واپسی کے دعوے (Claims for refund)
- آپ کا محکمہ ٹیکس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے کا حق (Protest a department notice)
- مصالحت کانفرنس (Conciliation conference)
- ٹیکس اپیلز کی سماعت (Tax Appeals hearing)
پیشہ ورانہ آڈٹ کے معیارات (Professional audit standards)
آڈٹ کا کام پیشہ ورانہ آڈٹ کے معیارات کے مطابق محکمہ ٹیکس کے ٹیکنیشیئن کی جانب سے انجام دیا ہے جو کہ عام طور پر اکاؤنٹنگ کے قبول کردہ طریقہ کاروں اور آڈٹ کی تکانیک سے واقف ہوتا ہے۔
مفاد کے کسی تصادم سے بچنے کے لیے، ٹیکنیشیئن کے ٹیکس دہندہ کے ساتھ، ٹیکس دہندہ کے خاندان کے ساتھ، یا (کاروباری آڈٹ کی صورت میں) ٹیکس دہندہ کے ملازمین کے ساتھ کسی قسم کے ذاتی تعلقات نہیں ہو سکتے۔ علاوہ ازیں، ٹیکنیشیئن کا آڈٹ کیے جانے والے کاروبار میں کسی قسم کا ذاتی یا مالی مفاد شامل نہیں ہونا چاہیئے۔
آڈٹ کے پورے عمل کے دوران، آپ منصفانہ، مہذب، اور پیشہ ورانہ برتاؤ کے حقدار ہیں۔ اگر آڈٹ کے عمل کے دوران کسی بھی وقت آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ ان معیارات یا آپ کے کسی بھی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے، تو آپ کو فوراً ٹیکنیشیئن کے نگران سے رابطہ کرنا چاہیئے۔
دھوکہ دہی کے الزامات ملازم کی بدعملی سے متعلق اطلاع دینے کے لیے، دفتر برائے داخلی امور (Office of Internal Affairs) سے ٹیلی فون کے ذریعے 518-451-1566 پر یا بذریعہ ڈاک رابطہ کریں بخدمت:
NYS TAX DEPARTMENTOFFICE OF INTERNAL AFFAIRSW A HARRIMAN CAMPUSALBANY NY 12227-0811امریکی ڈاک استعمال نہ کرنے کی صورت میں، اشاعت 55، (Designated Private Delivery Services)نجی ترسیل کی تفویض کردہ خدمات ملاحظہ کریں۔
قانون تحدیدات (Statute of limitations)
ریاست نیو یارک کا ٹیکس قانون، ٹیکس آڈٹس پر تین سال کی حد عائد کرتا ہے، جس کے بعد محکمہ ٹیکس آپ کی تحریری رضامندی کے بغیر آڈٹ کا کام نہیں کر سکتا۔
تاہم کسی بھی ایسی مدت کے دوران کہ جب آپ ریٹرن فائل کروانے میں ناکام رہے، وفاقی تبدیلیوں کی اطلاع دینے میں ناکام رہے، یا ٹیکس سے بچنے کے لیے جعلی یا دھوکہ دہی پر مبنی ریٹرن فائل کروایا ہو تو قانون تحدیدات کا اطلاق نہیں ہو گا۔
مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ (دیکھیں (Need help?)مدد چاہیئے؟) پر جائیں۔
اخفاء اور رازداری (Privacy and confidentiality)
آپ کو یہ جاننے کا حق حاصل ہے کہ ہم ان مخصوص معلومات کا تقاضا کیوں کر رہے ہیں، ہم ان معلومات کا استعمال کس طریقے سے کریں گے، اور اگر آپ معلومات جمع کروانے میں ناکام رہتے ہیں تو کیا نتائج برآمد ہوں گے۔ ٹیکس قانون ہمیں ٹیکس ریٹرن، یا آڈٹ کے عمل کے دوران حاصل کردہ معلومات کا کسی غیر مجاز فرد پر انکشاف کرنے کی ممانعت کرتا ہے۔ تاہم، ٹیکس قانون ہمیں انٹرنل ریوینو سروس (Internal Revenue Service, IRS) اور دیگر حکومتی ایجنسیوں کے ساتھ، رازداری اور باہمی تعاون کے متعین معیارات کے اندر، آپ کی معلومات کے اشتراک کی اجازت دیتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے، اخفاء اور رازداری (Privacy and confidentiality) دیکھیں
نمائندگی (Representation)
آپ آڈٹ کے دوران کسی بھی وقت نمائندگی برقرار رکھنے کا حق حاصل کر سکتے ہیں، یا نمائندگی حاصل کرنے کے لیے کسی بھی وقت میٹنگ یا انٹرویو کو ملتوی کر سکتے ہیں۔ آپ کی نمائندگی کرنے والے کسی بھی فرد کے پاس آپ کی جانب سے آپ کی نمائندگی کرنے کے لیے باقاعدہ تحریری اجازت نامہ (فارم POA-1، Power of Attorney (مختارنامہ)) موجود ہونا چاہیئے۔
محکمہ ٹیکس کے سابقہ ملازمین پر محکمہ چھوڑنے کے بعد دو سال کی مدت کے لیے محکمے کے سامنے ٹیکس دہندگان کی نمائندگی کرنے پر پابندی عائد ہے۔ (کچھ پابندیوں کے تحت، سابقہ ملازمین اس دو سال کی مدت کے دوران ٹیکس اپیلز کے خودمختار ڈویژن کے سامنے ٹیکس دہندگان کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔) سابقہ ملازمین کو مستقل طور پر ایسے معاملے میں ٹیکس دہندگان کی نمائندگی کرنے سے منع کیا گیا ہے جس میں وہ اپنی ملازمت کی مدت کے دوران براہ راست شامل تھے۔
آڈیو ریکارڈنگ (Audio recording)
آپ ہمیں پیشگی نوٹس فراہم کر کے کسی بالمشافہ انٹرویو کی آڈیو ریکارڈنگ بھی کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے اخراجات اور اپنے ذاتی آلات کے ساتھ آڈیو ریکارڈنگ کرنا ہو گی۔ ہمارے پاس بھی یہ حق موجود ہے کہ آپ کو پیشگی نوٹس فراہم کر کے بالمشافہ انٹرویو ریکارڈ کریں۔
ڈیسک آڈٹ (The desk audit)
ڈیسک آڈٹ ٹیکس ریٹرنز، ٹیکس کی واپسی کی درخواستوں، یا ان دیگر دستاویز کا جائزہ ہے جو کہ آپ نے جمع کروائی ہیں۔ تاہم، اس میں غیر فائل شدہ رپورٹس، یا دیگر ذرائع، مثلاً IRS سے حاصل کردہ معلومات شامل ہو سکتی ہیں۔
اگر ہمیں اضافی معلومات کی ضرورت ہو، تو ہم آپ کو ڈیسک آڈٹ کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے خط ارسال کریں گے اور مطلوبہ معلومات کی درخواست کریں گے۔ ہم آپ کو اس درخواست کا جواب دینے کے لیے معقول وقت دیں گے۔
آڈٹ کے نتائج (Audit findings)
اگر کوئی اضافی ٹیکس واجب الادا ہیں، تو ہم آپ کو مجوزہ آڈٹ کی تبدیلیوں کا اسٹیٹمنٹ (Statement of Proposed Audit Changes) یا اسی طرح کی دستاویز ارسال کریں گے، جس میں وجہ بتائی جائے گی۔ ہم آپ کو جواب دینے کے لیے معقول وقت دیں گے۔ تاہم، اگر آڈٹ کا نتیجہ ٹیکس کی واپسی کی صورت میں نکلتا ہے تو آپ کو ٹیکس کی واپسی کی اطلاع، وضاحت پر مبنی ایک خط کے ساتھ موصول ہو گی۔
اگر آڈٹ کے ابتدائی نتائج کسی دوسرے ٹیکس کی رپورٹنگ پر مادی اثر کی صورت میں نکلتے ہیں، تو ہم آڈٹ کے عمل کے دوران کسی بھی وقت ان نتائج کو دوسری ٹیکس اسپیشیلٹی کی جانب ریفر کر سکتے ہیں۔ کیس کے حقائق اور حالات کی بنیاد پر، ہم ایک ٹیکس اسپیشیلٹی کی آڈٹ ایڈجسٹمنٹس کو دوسرے ٹیکس میں دوبارہ حساب کتاب کرنے کے لیے بنیاد بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ متفق ہوں (If you agree)
اگر آپ آڈٹ کے نتائج کے ساتھ متفق ہیں، تو ہم آپ سے مجوزہ آڈٹ تبدیلیوں کے اسٹیٹمنٹ (Statement of Proposed Audit Changes) میں، یا اسی طرح کی کسی دستاویز میں دستخط کرنے، اور واجب رقم ادا کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
اگر آپ پر کچھ رقم واجب الادا ہے مگر فوری طور پر مکمل ادا نہیں کر سکتے تو، آپ قسط وار ادائیگی کے معاہدے کے لیے اہل ہو سکتے ہیں، جس کے ذریعے آپ مخصوص وقت تک قسطوں میں ادائیگی کرتے ہیں۔ تاہم، سود (اور ممکنہ طور پر جرمانے) غیر ادا شدہ بیلنس پر جمع ہوتے رہیں گے۔
اگر آپ غیر متفق ہیں (If you disagree)
اگر آپ آڈٹ کے نتائج سے متفق نہیں ہیں، تو آپ کو اپنے عدم اتفاق کو ثابت کرنے کے لیے مزید معلومات جمع کروانی چاہیئے اور اسٹیٹمنٹ کی ایک کاپی ہمیں واپس بھجوا دیں۔ ٹیکنیشیئن آپ کی جمع کردہ کسی بھی اضافی معلومات کا جائزہ لے گا اور، اگر مناسب ہوا، تو آپ کو اپنے تعین کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کرے گا۔
اگر آپ پھر بھی آڈٹ کے نتائج سے متفق نہیں ہیں، تو ہم واجب الادا ٹیکسز کے لیے آپ کو نوٹس برائے تعین (Notice of Determination) یا تخفیف کا ٹوٹس (Notice of Deficiency) ارسال کریں گے۔ اس مرحلے پر، آپ آڈٹ کے نتائج کی یا تو بیورو برائے مصالحت اور ثالثی سروسز کے ذریعے یا ڈویژن برائے ٹیکس اپیلز کی وساطت سے اپیل کر سکتے ہیں۔
عام طور پر، آپ پر نوٹس کے جاری ہو جانے کے بعد 90 دنوں کے اندر اپنی اپیل دائر کرنا لازم ہے۔ قابل اطلاق مدتِ وقت کے لیے موصول کردہ نوٹس دیکھیں۔ آپ پر تحریری اپیل جمع کروانا لازم ہے بھلے ہی آپ سابقہ طور پر محکمہ ٹیکس کو خط تحریر کر چکے ہوں اور مجوزہ آڈٹ کی تبدیلیوں کے اسٹیٹمنٹ (Statement of Proposed Audit Changes) یا ایسی ہی دستاویز میں دیئے جانے والے موقف پر اعتراض کر چکے ہوں۔
ایسٹیٹ ٹیکس کیسز کے لیے آپ پر یا تو بیورو برائے مصالحت اور ثالثی خدمات کے ذریعے یا کاؤنٹی کی قائم مقام عدالت کے ذریعے اپیل دائر کروانا لازم ہے۔
جرمانے اور سود (Penalties and interest)
ٹیکس جرمانے کے تین سب سے عام وجوہات حسبِ ذیل ہیں:
- تاخیر سے فائل کروانا،
- زائد المعیاد واجب الادا ٹیکس، اور
- تخمینہ شدہ ٹیکس کی کم تر ادائیگی۔
اپنے ٹیکس ریٹرن فائل کروا کر اور ٹیکس کی درست رقم بروقت جمع کروا کر آپ جرمانے اور سود سے بچ سکتے ہیں۔
فائلنگ میں تاخیر اور نادہندہ ٹیکس کے لیے جرمانے عام طور پر ٹیکس کی اس مقدار پر مبنی ہیں جو کہ واجب الادا ہے۔ تاہم، تاخیر سے فائل کروانے کے متعدد جرمانے ہیں بھلے ہی آپ پر کوئی ٹیکس واجب الادا نہ ہو۔
خواہ آپ ٹیکس، سود، یا جرمانوں کے ساتھ متفق ہوں یا غیر متفق ہوں، سود اور جرمانے دونوں واجب الادا رقم میں شامل ہوتے رہیں گے یہاں تک کہ ہمیں مکمل ادائیگی موصول ہو جائے۔ مزید معلومات کے لیے، جرمانے اور سود (Penalties and interest) دیکھیں
ٹیکس کی واپسی کے دعوے (Claims for refund)
زیادہ تر ٹیکس دہندگان عام طور پر ٹیکس کی واپسی کو قابل واپسی کریڈٹ کے ساتھ منسلک کرتے ہیں، یا ودہولڈنگ یا تخمینہ ٹیکس کی زیادہ ادائیگی کرتے ہیں۔ تاہم، اصل ٹیکس ریٹرن کو فائل کروانے کے بعد، آپ کو پتہ چل سکتا ہے کہ آپ کریڈٹ، کٹوتی، یا چھوٹ کو نظر انداز کر گئے ہیں۔ ٹیکس کی کچھ اقسام کے لیے، آپ کو ٹیکس کی واپسیوں کا دعویٰ کرنے کے لیے ترمیم شدہ ریٹرن فائل کرنا ہو گا۔ ٹیکس کی دیگر اقسام کے لیے، آپ کو ٹیکس کی واپسی کا دعویٰ دستاویز کے ساتھ جمع کروانا ہو گا جس سے ٹیکس کی غلط ادائیگی یا زائد ادائیگی کی تصدیق ہوتی ہو۔ مزید معلومات کے لیے، مدد چاہیئے؟ (Need help?) دیکھیں
اگر ہم آپ کی درخواست کردہ ٹیکس کی واپسی کو ایڈجسٹ یا مسترد کرتے ہیں تو، ہم آپ کو تحریری نوٹس بھیجیں گے جس میں آپ کے کسی بھی احتجاجی حقوق کی وضاحت کی جائے گی۔ اگر آپ ٹیکس کی واپسی کی ایڈجسٹمنٹ یا نامنظوری سے غیر متفق ہیں، تو آپ اپنے موقف کی حمایت کے لیے مزید معلومات جمع کروا سکتے ہیں۔ اگر آپ ہمارے جائزہ لیے جانے کے بعد بھی غیر متفق ہیں، تو آپ بیورو برائے مصالحت اور ثالثی خدمات یا ڈویژن برائے ٹیکس اپیلز پر احتجاج کر سکتے ہیں۔ (ذیل میں ٹیکس محکمہ کی جانب سے کی گئی کارروائی کے خلاف آپ کا احتجاج کا حق (Your right to protest an action taken by the Tax Department)، دیکھیں۔) تاہم، اگر آپ کو کوئی دستاویز موصول ہوتی ہے جس میں وہ مقررہ وقت دیا گیا ہے جس دوران آپ بیورو برائے مصالحت اور ثالثی خدمات یا ڈویژن برائے ٹیکس اپیلز کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر سکیں گے، تو آپ کے جائزے لینے کی درخواست کے وقت میں ہمارے ساتھ مزید خط و کتابت یا رابطہ کر کے بھی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے، ٹیکس کی واپسی کے دعوے (Claims for refund) دیکھیں
آپ کا محکمہ ٹیکس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے خلاف احتجاج کرنے کا حق (Protest a department notice)
اگر آپ ہماری جانب سے کی گئی کسی کارروائی سے غیر متفق ہیں تو، آپ ڈویژن برائے ٹیکس اپیلز کے پاس ٹیکس اپیلز کی سماعت کے لیے، فارم CMS-1 Request for Conciliation Conference (مصالحت کانفرنس کے لیے درخواست)، دائر کر کے، یا فارم TA-100، Petition (عرضی) دائر کر کے بھی احتجاج کر سکتے ہیں۔ ان کارروائیوں میں شامل ہو سکتے ہیں:
- ٹیکس کی تخفیف یا تعین کا اجراء،
- ٹیکس کی واپسی کے دعویٰ کا استرداد، یا
- لائسنس، رجسٹریشن، یا استثنیٰ سرٹیفکیٹ کا مسترد یا منسوخ ہونا۔
آپ پر محکمہ ٹیکس کی جانب سے اپنی کارروائی سے متعلق نوٹس بھیجے جانے کی تاریخ سے مخصوص مدت کے اندر درخواست یا عرضی دائر کرنا لازم ہے۔ قابل اطلاق مدتِ وقت کے لیے موصول کردہ نوٹس دیکھیں۔ وقت کی یہ حدود ٹیکس قانون کی جانب سے قائم کی گئی ہیں اور ان میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر آپ اپنی درخواست یا عرضی ڈاک کے ذریعے بھیج رہے ہیں تو، ہم سند یافتہ یا رجسٹر شدہ ڈاک استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔
جائزے کے لیے آپ کے کیس میں آپ بذات خود حاضر ہو سکتے ہیں یا آپ کی جانب سے مجاز نمائندہ حاضر ہو سکتا ہے۔ مجاز نمائندے کے پاس آپ کی جانب سے مختار نامہ موجود ہونا چاہیئے (فارم POA-1)۔
آپ کے پاس پیشگی ادائیگی کی سماعت کے حقوق نہیں ہیں اگر آپ پر ٹیکس، سود، یا جرمانہ درج ذیل وجہ سے واجب الادا ہو:
- ریٹرن میں ریاضی یا حساب کتاب سے متعلق اغلاط،
- IRS کی جانب سے آپ کے وفاقی ریٹرن پر کی گئی تبدیلیاں، یا
- آپ کے ریٹرن پر دکھائے گئے مکمل یا جزوی ٹیکس کی ادائیگی میں ناکامی۔
نوٹ فرمائیں: ایسٹیٹ ٹیکس فائلرز ڈویژن برائے ٹیکس اپیلز کے سامنے سماعت کے لیے اہل نہیں ہیں۔
ایسٹیٹ ٹیکس کے لیے، اگر آپ مصالحت کانفرنس کے لیے درخواست (Request for Conciliation Conference) دائر کرنے کا انتخاب نہیں کرتے، تاہم اگر آپ عدالتی کارروائی کی پیروی کرنا چاہتے ہیں تو آپ پر ایسٹیٹ پر دائرہ اختیار رکھنے والی کاؤنٹی کی قائم مقام عدالت کے پاس عرضی کا نوٹس (Notice of Petition) اور مصدقہ عرضی (Verified Petition) دائر کروانا لازم ہے۔ ایسٹیٹ ٹیکس کا عرضی فارم حاصل کرنے کے لیے، ایسٹیٹ پر دائرہ اختیار رکھنے والی قائم مقام عدالت کے کلرک سے رابطہ کریں۔
اگر آپ قائم مقام عدالت میں عرضی کا نوٹس (Notice of Petition) اور مصدقہ عرضی (Verified Petition) دائر کرواتے ہیں تو، آپ کو اسی وقت ایک کاپی محصول اور مالیات کے کمشنر کو بھی جمع کروانی ہو گی۔
NYS TAX DEPARTMENTOFFICE OF COUNSELW A HARRIMAN CAMPUSALBANY NY 12227-0911امریکی ڈاک استعمال نہ کرنے کی صورت میں، اشاعت 55، نجی ترسیل کی تفویض کردہ خدمات (Designated Private Delivery Services) ملاحظہ کریں۔
مصالحت کانفرنس (Conciliation conference)
ایک مصالحتی کانفرنس بغیر سماعت کے احتجاجوں کو حل کرنے کا ایک فوری اور کم خرچ طریقہ ہے۔ کانفرنس غیر رسمی طور پر ایک مصالحت کانفرنس کے رکن کی جانب سے منعقد کی جاتی ہے، جو منصفانہ نتیجہ کے تعین کے لیے پیش کیے گئے تمام شواہد کا جائزہ لے گا۔ کانفرنس کے بعد، کانفرنس کا رکن رضامندی کی صورت میں آپ کو مجوزہ قرارداد ارسال کرے گا۔ اس مصالحتی حکم کی پابندی کی جائے گی ماسوائے کہ آپ ڈویژن برائے ٹیکس اپیلز کے پاس عرضی، فارم TA-100، دائر کروائیں۔ دائر کرنے کے لیے قابل اطلاق مدتِ وقت کے حکم کے ساتھ موصول ہونے والی معلومات دیکھیں۔
مصالحت کی کانفرنسیں ڈسٹربیوٹرز، درآمد کرنے والے ٹرانسپورٹرز، ٹرمینل آپریٹرز، یا پیٹرولیم کے کاروباری اداروں کے لیے دستیاب نہیں ہیں، جہاں مسئلہ بانڈ یا دیگر سیکیورٹی کی رقم میں اضافہ ہے۔ صرف ڈویژن برائے ٹیکس اپیلز ہی ان مسائل کو منظم کر سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے، مصالحت کانفرنس (Conciliation conference) دیکھیں
ٹیکس اپیلز کی سماعت (Tax Appeals hearing)
ٹیکس اپیلز کی سماعت کی درخواست کرنے کے لیے، آپ پر ڈویژن برائے ٹیکس اپیل کے پاس فارم TA-100 جمع کروانا لازم ہے۔ آپ کو تحریری طور پر اس بات کی نشاندہی کرنی چاہیئے کہ آپ محکمہ ٹیکس کی کن مخصوص کارروائیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
سماعت ایک غیرجانبدار انتظامی قانون کے جج کے سامنے ایک مخالفانہ کارروائی ہے۔ یہ مختصر طور پر رپورٹ کی جائے گی۔ سماعت کے بعد، انتظامی قانون کا جج ایک تعین جاری کرے گا جو متنازعہ معاملات کے بارے میں حتمی طور پر فیصلہ کرے گا ماسوائے کہ آپ یا محکمہ ٹیکس، ٹیکس اپیل ٹربیونل کی جانب سے کیے گئے تعین کی نظر ثانی کی درخواست کریں۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو ٹربیونل:
- سماعت کے ریکارڈ اور کسی بھی اضافی زبانی یا تحریری دلائل کا جائزہ لے گا، اور
- انتظامی قانون کے جج کے فیصلے کی تصدیق، مخالفت، یا ترمیم کرنے کا فیصلہ جاری کرے گا، یا
- مزید سماعت کے لیے معاملے کو دوبارہ انتظامی قانون کے جج کی جانب ریفر کرے گا۔
عرضی فارمز اور قواعد کے لیے درخواست کو مدتِ وقت میں اضافے کے مقاصد کے لئے سماعت منعقد کروانے کی عرضی دائر کرنے کے لیے زیرغور نہیں لایا جائے گا، اور نہ ہی عرضی دائر کروانے کی مدت میں توسیع کی جائے گی۔
عدالتی جائزہ: اگر آپ ٹیکس اپیلز ٹریبونل کے فیصلے کے ساتھ متفق نہیں ہیں، تو آپ عدالتی جائزہ لینے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ کچھ ایسی مدتِ وقت موجود ہیں جن میں آپ عدالتی جائزے کے لیے اپیل کر سکتے ہیں (عام طور پر چار مہینوں کی مدت میں جب ٹیکس اپیلز ٹریبونل آپ کو فیصلے کا نوٹس، مصدقہ ڈاک یا ذاتی خدمت کے ذریعے ارسال کرتا ہے)۔ کچھ ٹیکسز کے لیے، آپ پر ٹیکس، سود، یا جرمانہ ادا کرنا لازم ہے، اس رقم کے لیے، مع عدالتی اخراجات کے بانڈ ارسال کرنا ہو گا، جب آپ عدالتی جائزے کے لیے اپیل دائر کرتے ہیں۔
چھوٹے دعویٰ جات کے اختیار: اگر تنازعہ کی رقم ٹیکس اپیلز ٹربیونل کے مشقی و طریقہ کار کے قواعد (Rules of Practice and Procedure of the Tax Appeals Tribunal) میں طے شدہ ڈالر کی حدود کے اندر ہے تو، آپ ڈویژن برائے ٹیکس اپیل کے چھوٹے دعویٰ جات کے یونٹ میں اپنی سماعت منعقد کروانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ایک غیر جانبدار پریزائیڈنگ افسر چھوٹے دعوؤں کی سماعت کا انعقاد کرتا ہے۔ پریزائیڈنگ افسر کا فیصلہ حتمی ہے اور ڈویژن برائے ٹیکس اپیلز، ٹیکس اپیلز ٹربیونل، یا ریاست کی کسی عدالت میں کسی دوسرے یونٹ کی جانب سے جائزہ لینے کے تابع نہیں ہے۔
فارم TA-100، اور ٹیکس اپیلز ٹریبونل کے مشقی و طریقہ کار کے قواعد (Rules of Practice and Procedure of the Tax Appeals Tribunal) ڈویژن برائے ٹیکس اپیلز کی ویب سائٹ www.dta.ny.gov پر دستیاب ہیں۔
آپ 518-266-3000 پر کال کر کے یا درج پتے پر خط لکھ کر بھی درخواست کر سکتے ہیں: Division of Tax Appeals, Agency Building 1, Empire State Plaza, Albany NY 12223.
مدد چاہیئے؟ (Need help?)
مزید معلومات کے لیے، Help دیکھیں